ظفر مغل //عدالت//ڈیلی کشمیر آن لائن )آزاد جموں و کشمیر یونین آف کالمسٹس کی تقریب حلف برداری کشمیر پریس کلب میرپور میں منعقد ہوئی


میرپور( ظفر مغل //عدالت//ڈیلی کشمیر آن لائن )آزاد جموں و کشمیر یونین آف کالمسٹس کی تقریب حلف برداری کشمیر پریس کلب میرپور میں منعقد ہوئی اس موقع پرآزاد جموں وکشمیر یونین آف جرنلسٹس کے سابق مرکزی صدر راجہ محمد آصف رٹھوعی کی طرف سے تقریب حلف برداری کے موقع پر مہمان خصوصی چیف جسٹس ریٹائرڈ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ محمد اعظم خان،آزاد جموں کشمیر یونین آف کالمسٹس کی بانی چیئر پرسن محترمہ سدرہ ارم کبیر، آزاد کشمیر کے سینیئر کالم نگاروں سید زاہد حسین نعیمی، عمران خان عباس پوری، مرکزی سیکرٹری مالیات ثاقبہ خالد،پروفیسر طاہرہ شمیم،پروفیسر جویریہ یاسمین ہاشمی کو بطور تحفہ اجرک پہنائی گئیں جب کے صدر کشمیر پریس کلب میرپور سید عابد حسین شاہ کی طرف سے کالمسٹس یونین کی بانی چیئر پرسن سدرہ ارم کبیر کو کشمیر پریس کلب میرپور آمدپر یادگاری شیلڈ پیش کی گئیں اس موقع پر سدرہ ارم کبیر نے راجہ محمد آصف رٹھو عی اور صدر کشمیر پریس کلب سید عابد حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں صاحبان نے ہماری عزت افزائی کر کے جو مثبت اقدام اٹھایا ہے وہ لائق تحسین اور با عث سے مسرت بھی ہے اورہم اسے مدتوں فراموش نہیں کر سکیں گے اور زندگی میں یہ قرض اتارنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

 

جدید تر اس سے پرانی