سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)اہلیان سماہنی کا صدارتی آرڈینینس کے خلاف دو دن شٹر ڈاون و پہیہ جام کے بعد بڑے احتجاجی قافلے کی بھمبر انٹری پوائنٹ کی جانب پیش قدمی۔عوامی حقوق کے کاز میں سیاسی پنڈت شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش میں بے نقاب ہو گئے الٹی سیدھی واسکٹ کوٹ ٹائی پہن کر محض فوٹو سیشن کے ڈریعے لوگوں کو بیوقوف بنانے والے سستی بجلی سستا آٹا کھانے والے بھی اپنے سیاسی آقاوں کے ڈر و خوف سے منظر عام سے غائب پائے گئے یاد رکھیں کوئی یہ مت بھولے کہ سیاست ایک بے رحم کھیل ہے سیاست میں کوئی بھی بات حرف آخر نہیں ہوتی آج کو وزیر اعظم کے چہتے کہلانے والوں کو کل ووٹ کیلئے عوام ہی کی عدالت میں آنا ہے سوشل میڈیا کے دور میں عوام چہرے اچھی طرح پہچانتے اور یاد رکھیں گئے سیاسی مافیا کی جانب سے سماہنی کے جملہ تجارتی مراکز میں سیاسی وابستگیوں کی بنا پر احتجاجی سلسلہ کو ناکام بنانے کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود عوامی حقوق کے میدان کار زار میں اکیلا راجہ عابد اسلم عوام و تاجران کی طاقت سے بازی لے گیا سیاسی پنڈتوں کے خیموں پر سکوت چھا گیا صدارتی آرڈینینس کے خلاف ایکشن کمیٹی کی کال پر ریاست بھر کی طرح سب ڈویژن سماہنی میں بھی مرکزی ممبر جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کور کمیٹی و تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ عابد اسلم کی قیادت میں تجارتی مرکز چوکی سے اہلیان سماہنی و تاجران کا گاڑیوں و موٹر سائیکلوں پر مشتمل بڑا قافلہ بھرپور زور و شور سے بھمبر انٹری پوائنٹ پر احتجاج کیلئے روانہ ہوا احتجاجی قافلہ منانہ سرسالہ سماہنی بنڈالہ موڑ سے ڈب سندوعہ سے ہوتا ہوا جب جنڈی چونترہ 6 موڑ کے مقام پر پہنچا آگے انتظامیہ سماہنی کی جانب سے قافلے کو آگے جانے سے روکنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر کے ڈیمپر و ٹریکٹر ٹرالی کی مدد سے سڑک بلاک کر رکھی تھی اس موقع پر صدر کشمیر پریس کلب سماہنی امجد عزیز کاشر۔سابق امیدوار اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری محمد لطیف۔چوہدری وجاہت حنیف۔۔پروفیسر شیخ عبدالعزیز نجم۔گوہر شیخ۔فاروق اشرف۔سمیت تاجر عہدیداران و اسیران ہمراہ تھے جو گاڑی پر نصب ساونڈ سسٹم کے ذریعے مظاہرین کا لہو گرماتے رہے مظاہرین نے ریاستی پرچم بلند کر رکھے تھے اس موقع پر مظاہرین حکومتی آرڈینینس کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے اس دوران راجہ عابد اسلم اور انتظامیہ کے مابین بار بار مذاکرات بے سود ثابت ہو رہے تھے ساتھ ساتھ راجہ عابد اسلم مرکزی قیادت کو درپیش صورتحال سے اگاہ کرتے رہے اس دوران متعلقہ مقام پر نیٹ ورک سروس کے فقدان کے پیش نظر انتظامیہ و مظاہرین کو ملنے والی مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی اور حکومتی کمیٹی کے مابین مذاکرات کامیاب ہو جانے کی غلط خبر کی گردش کے باعث انتظامیہ وھاں سے رکاوٹیں ہٹا کر چلی گئی مظاہرین واپس آ گئے قبل ازیں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے راجہ عابد اسلم نے کہا کہ آج اہلیان سماہنی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنا حق چھین کر بھی لینا جانتے ہیں اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہونے والوں کو تاریخ ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھتی ہے جبکہ تلوے چاٹنے والوں کے مقدر میں ہمیشہ غلامی ہوتی ہے یہاں کوئی لیڈر یا اعلی ادنی نہیں سب برابر ہیں اس اجتجاج میں شامل ایک ایک فرد میرے لئے قابل عزت و باعث فخر ہے انہوں نے کہا کہ صدارتی ارڈینینس کالا قانون ہے ریاستی عوام اس کالے قانون کو ہر گز تسلیم نہیں کرینگے حکومت کو ریاستی عوام کی طاقت کے آگے گھٹنے ٹیکنے ہونگے حکومت گرفتار لوگوں فوری رھا کرے اور ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے بصورت دیگر میدان بھی حاضر گھوڑا بھی دما دم مست قلندر ہو گا اس موقع پر انہوں نے تمام شرکاء کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔۔۔۔
سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)اہلیان سماہنی کا صدارتی آرڈینینس کے خلاف دو دن شٹر ڈاون و پہیہ جام کے بعد بڑے احتجاجی قافلے کی بھمبر انٹری پوائنٹ کی جانب پیش قدمی
Ijaz Chaudhry
0
