سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)مرکزی ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کور کمیٹی و صدر انجمن تاجران تحصیل سماہنی راجہ عابد اسلم نے چوکی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اہلیان سماہنی نے جس جوش و جذبے سے بھرپور لاک ڈاون کر کے تاریخی احتجاج ریکارڈ کروایا وہ قابل رشک ہے

 

سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)مرکزی ممبر جوائنٹ عوامی ایکشن کور کمیٹی و صدر انجمن تاجران تحصیل سماہنی راجہ عابد اسلم نے چوکی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اہلیان سماہنی نے جس جوش و جذبے سے بھرپور لاک ڈاون کر کے تاریخی احتجاج ریکارڈ کروایا وہ قابل رشک ہے آج اہلیان سماہنی کے تاجران و عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ باشعور قوم ہیں اپنی ماوں بہنوں بیٹیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے اپنے بزرگوں بھائیوں بیٹوں کو احتجاج میں شامل ہونے کیلئے بھیجا سماہنی سے تعلق رکھنے والے اوورسیز سمندر پار بسنے والے تمام مکاتب فکر کا انتہائی مشکور و ممنون ہوں پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ سمیت نوجوانوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں آپ سب کی انتھک جدوجہد محنتوں کاوشوں کی بدولت آج سماہنی سے ایک واضع اور جاندار پیغام ریکارڈ ہوا ہے میرے پاس الفاظ کا وہ پیمانہ نہیں کہ جس سے آپ کا شکریہ ادا کر سکوں سب کو خراج تحسین و سرخ سلام  پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج جاری ہے انشاءاللہ کل 6 دسمبر کو بھی یہ احتجاج اسی جوش و جذبے سے جاری رہے گا کل دن 12 بجے تک اگر مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تو جموں و کشمیر جواٙنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا جو نیا لائحہ عمل آئے گا انشاءاللہ ہم اس پر بھرپور عمل درآمد کو یقینی بنائیں گئے اور پہرہ دینگے اس موقع پر تاجران عہدیداران و اسیران چوہدری وجاہت حنیف۔سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد لطیف۔چوہدری فاروق اشرف۔راجہ روحیل ادریس۔راجہ علی۔راجہ عادل۔چوہدری محمد حنیف۔صحافتی شخصیات چوہدری فضل الرحمن۔راجہ عثمان رزاق۔راجہ نوید بشیر و دیگر بھی موجود تھے۔۔۔۔

جدید تر اس سے پرانی