سماہنی چوکی// ( ڈیلی کشمیر آن لائن// بیورو رپورٹ ) تھانہ پولیس چوکی کی دبنگ کاروائیاں۔۔
۔ SSP بھمبر چوہدری آمین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نصیر خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پولیس چوکی رفاقت الیاس عباسی ہمراہ سب انسپکٹر عمار ڈار نے معہ نفری ڈی ایف سی محمد شہباز، محمد وقاص کاروائی کرتے ہوئے جاوید اقبال ولد محمد جمروز قوم مغل ساکن چوکی گڑھا سے 120 گرام چرس گردہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا مقدمہ 9B 15CNSA درج رجسٹر کرتے ہوئے ملزم کو بند حوالات تھانہ چوکی کیا گیا۔
دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ پولیس چوکی رفاقت الیاس عباسی کی ہدایت پر سب انسپکٹر عمار ڈار نے ہمراہ ڈی ایف سی محمد شہباز، محمد وقاص نے کاروائی کرتے ہوئے شاھد سلیمان ولد محمد سلیمان قوم گجر ساکن لاہور حال ڈراونی چوکی تحصیل سماہنی کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 80 گرام چرس گردہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ 9A درج رجسٹر کروایا ملزم کو بند حوالات تھانہ چوکی کرکے مزید تفتیش جاری۔
تیسری کاروائی میں شہزاد شاہ ولد فیاض شاہ قوم سید ساکن پونا تحصیل سماہنی جو مجرم اشتہاری تھا کو گرفتار کیا اور بند حوالات کروایا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ پولیس چوکی رفاقت الیاس عباسی اور سب انسپکٹر تھانہ پولیس چوکی عمار ڈار کی اسلحہ ناجائز و منشیات رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کو عوام علاقہ نے سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
