26 جنوری 2025 سماہنی جموں کشمیر (بدرالسلام جعفری تحصیل رپورٹر ) 26 جنوری ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں بھی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا سماہنی احاطہ کچہری سے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی

 


26 جنوری 2025
سماہنی جموں کشمیر (بدرالسلام جعفری تحصیل رپورٹر ) 26 جنوری ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو سیز فائر لائن سماہنی سیکٹر میں بھی یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا سماہنی احاطہ کچہری سے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں تاجران ،بلدیاتی نمائندوں، وکلاء صحافیوں ، مہاجرین جموں کشمیر اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکائے ریلی نے بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اور بینرز کتبے اٹھا کر بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی ریلی شاہراہ جموں سے ہوتی ہوئی لاری اڈا سماہنی پہنچی جہاں ریلی اجتماع میں تبدیل ہوگئی شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حسام ساجد ایس ایچ او سماہنی رفاقت الیاس عباسی،چیرمین یونین کونسل درہال جنڈالہ حسام جہانگیرایڈووکیٹ، صدر بار سماہنی راجہ شفیق اللہ خان یڈووکیٹ، چیف آرگنائزر تحریک انصاف سماہنی میجر ریٹائرڈ چوہدری طارق محمود،صدر انجمن تاجران سماہنی راجہ نصیر اختر موجواور دیگر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت برپا کرکے بھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں بدترین جنگی جرائم میں ملوث ہیں انسانی حقوق اور عالمی قوانین کو ریاست جموں و کشمیر میں کھلے عام روندا جا رہا ہے ہندوستان کی قابض افواج خواتین کی عصمت دری، جبری گمشدگیوں اور لاکھوں بے گناہ کے کشمیریوں کو شہید کر چکی جس کے بعد مقبوضہ جموں کشمیر میں بدترین مظالم سے زندگی مفلوج ہے عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اس ساری صورت حال اور دس لاکھ آرمڈ فورسز کی موجودگی میں ہندوستان کے یوم جمہوریہ کو مسترد کرتے ہیں ہم ایسی جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں جو انسانی خون سے رنگی ہوئی ہے آزادی کی صبح تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کو باور کرواتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دے مظاہرہ کے اختتام پر چیئرمین یونین کونسل منانہ سرسالہ چودھری عبدالرحمن نے ریاست جموں و کشمیر کی آزادی شہداء کے بلندی درجات کے لیے اجتماعی دعا کروائی گئی

جدید تر اس سے پرانی