سماہنی۔بھمبر(راجہ نوید بشیر)بلدیاتی اختیارات کی عدم بحالی کے خلاف سب ڈویژن سماہنی کے تجارتی مرکز جنڈالہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ میں مختلف یونین کونسلز سے بلدیاتی نمائندگان، تاجران ،مختلف سیاسی سماجی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئیں مظاہرین نے بنیادی جمہوریت بحال کروں، بلدیاتی اداروں و نمائندگان کے انتظامی اور مالیاتی اختیارات کو بحال کرو ،ووٹ کو عزت دو کے فلگ شگاف نعرے بلند کیے مظاہرین نے مقررین ماسٹر عبدالغفور، چیرمین چوہدری عبدالرحمن ،ممبران ضلع کونسل چوہدری جاوید اقبال، چوہدری اصغر آف نہاڑی ، چیرمین حسام جہانگیر ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجران سماہنی و ممبر کور کمیٹی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عابد اسلم ممبر لوکل کونسل بدر عظیم ،کونسلر چوہدری شبیر ،مرزا نصیر ،راجہ شمیم اختر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی ایکٹ 1990 کی بحالی ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے مگر افسوس حکومت دو سالوں سے بلدیاتی اداروں کو نہ ہی مالیاتی اور نہ ہی انتظامی طور پر بحال کرسکیں آمرانہ نظام اب قبول نہیں آئینی اور قانونی حق کے لیے ریاست بھر میں بلدیاتی نمائندگان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں یہ تحریک اب حق لیکر ہی ختم ہو گی اسمبلی کا گھیراؤ کرنا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹے گے بلدیاتی اداروں کی بحالی نہ کرکے حکومت 45 لاکھ لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کر رہی ہے بلدیاتی نظام کی بحالی کے بغیر گراس روٹ لیول سطح پر تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہو رہی عوام بنیادی مسائل کے گرداب سے باہر نہیں نکل سکے رشوت کا بازار اب نہیں چلنے دینگے وزیراعظم کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے منصب کا خیال رکھتے ہوئے بلدیاتی اختیارات نچلی سطح پر منتقل کریں حسام جہانگیر ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو سہراتے ہیں اور بلدیاتی اختیارات کی مکمل بحالی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے
