سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ) گرڈ اسٹیشن سماہنی کیلئے الاٹ شدہ رقبہ کے نقشہ کے تحت تعمیر سے اہلیان بنڈی کمبیلہ کا واحد لنک قدیمی راستہ ختم ہو جانے کے خدشات کے تناظر میں بنڈی کمبیلہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر محمود نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرڈ اسٹیشن سماہنی کیلئے الاٹ شدہ رقبہ کے مشرق والی سائیڈ سے اہلیان بنڈی کمبیلہ کا قدیمی راستہ جاتا ہے جبکہ اہلیان بنڈی کمبیلہ نے 12 فٹ سڑک کا اور متبادل مغرب و جنوب سے دینے کا جائز مطالبہ کیا تھا اس اثنا میں اہلیان بنڈی کمبیلہ نے ڈی سی بھمبر کو درخواست دی تھی جو مارک ہو کر اے سی سماہنی اور وھاں سے کمشنر کے پاس آئی اس دوران ایک فریق نے درخواست دوبارہ تحصیلدار سماہنی کو دی تاحال ابھی تک مطالبہ منظور نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ اہلیان بنڈی کمبیلہ کے تین جائز مطالبات ہیں ایک 12 فٹ سڑک دی جائے اور متبادل مغرب یا جنوب سے پورا کیا جائے دوسرا ایک چھوٹی چوٹی پر تین قبریں ہیں ان کے تقدس کا احترام کرتے ہوئے ان کو بچایا جائے تیسرا پانی کا بہاؤ مغرب کی جانب قدرتی نالے کی طرف ہی کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ تینوں جائز مطالبات ہیں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکمہ جات کو ان مطالبات پر عملدرآمد کیلئے احکامات صادر فرمائیں تاکہ اہلیان بنڈی کمبیلہ کا واحد مین لنک قدیمی راستہ برقرار رہے،،،،،،،
سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ) گرڈ اسٹیشن سماہنی کیلئے الاٹ شدہ رقبہ کے نقشہ کے تحت تعمیر سے اہلیان بنڈی کمبیلہ کا واحد لنک قدیمی راستہ ختم ہو جانے کے خدشات کے تناظر میں بنڈی کمبیلہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظفر محمود نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا
Ijaz Chaudhry
0


