سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ)حلقہ سماہنی میں پیپلزپارٹی کو عوامی حمایت ملنے کا سلسلہ تیز ہو گیا، ن لیگ کی مختلف یونین کونسلز سے بڑی وکٹیں گر گئیں، تفصیلات کے مطابق وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کی حمایت میں مختلف یونین کونسلز درہال جنڈالہ، کھمباہ، بنڈالہ سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے متعدد سرکردہ شخصیات اور برادریوں کے نمائندہ وفود نے کڈیالہ ہاؤس پہنچ کر چوہدری علی شان سونی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، بھرپور سیاسی حمایت کا اعلان کر دیا


سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ)حلقہ سماہنی میں پیپلزپارٹی کو عوامی حمایت ملنے کا سلسلہ تیز ہو گیا، ن لیگ کی مختلف یونین کونسلز سے بڑی وکٹیں گر گئیں، تفصیلات کے مطابق وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کی حمایت میں مختلف یونین کونسلز درہال جنڈالہ، کھمباہ، بنڈالہ سے اہم سیاسی پیش رفت سامنے آئی ہے متعدد سرکردہ شخصیات اور برادریوں کے نمائندہ وفود نے کڈیالہ ہاؤس پہنچ کر چوہدری علی شان سونی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار، بھرپور سیاسی حمایت کا اعلان کر دیا یونین کونسل درہال جنڈالہ سے سرکردہ شخصیات راجہ محمد شکیل (ہانگ کانگ)، راجہ ندیم اکرم ٹرانسپورٹر، راجہ محمد پرویز خان، راجہ محمد سلیمان، راجہ فقر، راجہ ناصر حبیب، نثار بزمی، راجہ محمد پرویز، راجہ شعیب غضنفر اور راجہ حمزہ پرویز جبکہ یونین کونسل باغسر بنڈالہ سے چوہدری نبیل شیخ، قاری امتیاز علی، چوہدری اشتیاق (کویت)، محمد ندیم، محمد بابر، مظہر گجر، عنصر ملک، چوہدری الیاس، چوہدری کامران، چوہدری محسن، چوہدری نوید، چوہدری خلیل، چوہدری امجد گجر، چوہدری ارسلان اور چوہدری ریحان جبکہ یونین کونسل کھمباہ سے سابق ایس پی راجہ طارق کی قیادت میں وفد میں راجہ انور شارق (اسٹیٹ لائف)، ٹھیکیدار نسیم مغل، ماسٹر راجہ شعیب، راجہ اللہ دتہ، راجہ عرفان، راجہ خضر، طارق مغل (سونا ویلی)، مولوی ایوب مغل، راجہ الطاف، خورشید مغل، حاجی ریاض مغل، راجہ مہتاب عرف بلو اور منور مغل و دیگر کڈیالہ ہاوس پہنچے جہاں وفود کی آمد پر شاندار و پر تپاک استقبال کیا گیا جملہ افراد نے وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی سے تفصیلی ملاقات کی اور انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور ساتھ چلنے سیاسی حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر چوہدری علی شان سونی نے کہا کہ وہ حلقے کے تمام علاقوں میں بلا امتیاز ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں وزیر حکومت نے نشاندہی کردہ تمام مسائل سمیت درہال گگاں سکول کو کالج کا درجہ دلوانے اور ایک کلو میٹر سڑک جبکہ بنڈالہ میں کالج و سڑک دینے کا اعلان کیا، وفود نے مسلم لیگ (ن) سے سیاسی وابستگی ختم کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اور وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابقہ قیادتوں اور جماعتوں سے تنگ آ چکے ہیں ن لیگ اب دہڑوں میں بٹ کر بندر بانٹ کی سیاست میں پڑ چکی ہے عوامی مفادات کی بجائے زاتی مفادات کو ترجیع دے کر پس پردہ کھیل کھیلے جا رہے ہیں عوام ایسی بندربانٹ والی سیاست کو مسترد کرتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں میں مختلف یونین کونسلز سے یکے بعد دیگرے وفود کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کو انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے ن لیگ کی نئے دہڑے بندی سے عام آدمی بیزار ہو کر وزیر حکومت چوہدری علی شان سونی کی سیاسی پوزیشن کو مزید مستحکم کر رہے ہیں اور حلقے میں ان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے،

 

جدید تر اس سے پرانی