سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ)منانہ سرسالہ میں قائم ادارہ معھدالحسنین للعلوم الاسلامیہ و مسجد سیدنا ابو بکر صدیقؓ رملوہ بلہتر میں زیرِ تعلیم طالب علم محمد سمیع نے آج ناظرہ قرآن کا آخری سبق تلاوت کر کے بارگاہِ الٰہی میں پیش کر دیا۔ اس موقع پر اساتذۂ کرام اور اہلِ علاقہ نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور طالب علم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ادارہ معھدالحسنین میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کے لیے طلبہ کی کثیر تعداد زیرِ تعلیم ہے، جہاں بچوں کو تعلیمِ قرآن کے ذریعے دین اور دنیا دونوں میں کامیابی کی راہ دکھائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ درسگاہوں کو یہ شرف حاصل ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ اپنے پیاروں کا انتخاب انہی مقدس درسگاہوں سے فرمایا ہے، اور دین و دنیا کی کامیابی مکمل دین کو اپنانے میں پوشیدہ ہے۔مزید کہا گیا کہ مساجد اور مدارس سے ہمارا تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہونا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کی دینی، اخلاقی اور فکری تربیت بہتر انداز میں ہو سکے۔واضح رہے کہ محمد سمیع اللہ ایم زبیر کشمیری کے بھانجے اور محمد شکیب کے صاحبزادے ہیں، جنہوں نے قرآن پاک ناظرہ مکمل کر لیا ہے۔ اہلِ خانہ کی جانب سے تمام اساتذۂ کرام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے خلوص اور محنت کے ساتھ طالب علم کی دینی تعلیم و تربیت میں کردار ادا کیا۔

جدید تر اس سے پرانی