سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ)سماہنی منانہ سرسالہ رملوہ میں عوام علاقہ کا اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ہونے والے رابطہ پل پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم کا آڈٹ فنانس انچارج سینئر معلم محمد توفیق نے دیانتداری کی نئی مثال قائم کر دی رابطہ پل پر تقریباً ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم کا شفاف حساب دے کر سرخرو اس موقع پر سینئر معلم محمد توفیق کو اس کٹھن سفر کی منازل کامیابی سے طے کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے سابق امیدوار لوکل کونسلر سرائے سعدہ اباد جابہ چوہدری محمد ذوالفقار،نوجوان سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری محمد افتخار نے مشترکہ میڈیا بیان میں کہا ہے کہ سینئر معلم محمد توفیق کا یہ کارنامہ لائق تحسین ہے انہوں نے انتہائی نیک نیتی و ایمانداری سے اکٹھا ہونے والا فنڈ شفاف طریقے سے اس فلاحی و مفاد عامہ کے اجتماعی منصوبے پر خرچ کیا ہے موصوف نے ایک ایک پیسے کا شفاف حساب کتاب دے کر اپنے آپ کو سرخرو جس سے ان کی نیک نامی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے آباؤ اجداد عزیز و اقارب دوست احباب کا سر فخر سے بلند کیا ہے،،،
سماہنی،بھمبر(بیورو رپورٹ)سماہنی منانہ سرسالہ رملوہ میں عوام علاقہ کا اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر ہونے والے رابطہ پل پر لاکھوں روپے کی خطیر رقم کا آڈٹ فنانس انچارج سینئر معلم محمد توفیق نے دیانتداری کی نئی مثال قائم کر دی
Ijaz Chaudhry
0
Tags
سماہنی
