سب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل تونین کڈیالہ کی ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد ایوب کی میڈیا نمائندگان سے گفتگو

 


#سماہنی #چوکی #بھمبر 
سب ڈویژن سماہنی کی یونین کونسل تونین کڈیالہ کی ہر دل عزیز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد ایوب نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہںوئے کہا کہ موجودہ حکومت و وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی 16 ماہ کی کارکردگی سے مطمعن ہیں جس طرح نامسائد حالات میں حکومت سمبھالی اور مالی وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی رلیف دیا اٹے پر سبسڈی دی بجلی بلات میں کمی کی سوشل پروٹیکشن پروگرام لانچ کیا زکوۃ کے نظام کو درست کیا اور مستحکین کے لیے ہی پیکج تیار کیا ازاد کشمیر کے نوجوانوں کے لیے این ٹی ایس اور میرٹ قائم کیا قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی جانے کا اتفاق ہںوا ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ کو متحرک دیکھ کر محسوس ہںوا کہ اب کوئی ہے جو غریب لوگوں کے لیے کام کر رہا ہے اور دکھی انسانیت کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی سہولت مہیا کرنے پر عمل پہرا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کو خیراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے سماہنی ہسپتال کا نظام درست کیا اب امید لگ چکی ہے کہ ازاد کشمیر بھر میں نظام درست ہںو گا اور ملازمین کا چیک اینڈ بیلنس ہںو گا انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے سماہنی کا کوئی والی وارث نہیں تھا اب انشااللہ وزیر اعظم ازاد کشمیر اپنے والد گرامی کے انتخابی حلقہ کی بہتری کے لیے ضرور عملی طور پر کام کریں گے اور لوگوں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے نہ صرف سوچیں گے بلکہ حل بھی کریں گے انہوں نے وزیر اعظم ازاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے اپیل کرتے ہںوئے کہا کہ چوکی تا تونین کڈیالہ سمبلی کھنڈر بنی روڈ کی ریکنڈیشنگ کے لیے فنڈز مہیا کیے جاہیں یہاں کے عوام اپ کے والد گرامی اور اپ کے چاہنے والے پیار کرنے والے لوگ ہیں ان کا سب سے بڑا مسلہ کھنڈرات میں تبدیل روڈ نٹورک ہے جو دفاعی روڈ بھی ہے اور شارٹکٹ بھی ہے امید ہے وزیراعظم اس روڈ کے لیے فنڈز مختص کر کے عوام علاقہ کی سفری مشکلات میں کمی لانے کی بھرپور کوشش کریں گے

جدید تر اس سے پرانی