اسلام گڑھ( تحصیل رپورٹر /مرزا جمیل احمد شاہد) زندگیاں سیرت. النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے مطابق گزارو فلاح پا جاو گیے

 


اسلام گڑھ( تحصیل رپورٹر /مرزا جمیل احمد شاہد) زندگیاں سیرت. النبی صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کے مطابق گزارو فلاح پا جاو گیے نبی حضرت محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی ساری زندگی ہمارے لیے رول ماڈل ہے، آج عہد تجدید کریں کے ہماری زندگی اپنے پیارے نبی کی اتباع میں گزرے گی ان خیالات کا اظہار مفکر اسلام قلندر دوراں حضرت پروفیسر صاحبزادہ پیر محمد توفیق نے نے سیرت النبی ﷺ کے ایک بڑے اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کے اپنی ظاہری حیات جاوداں فضول اور لغوء کاموں میں گزارنے کے بجاہے اپنی زندگی نبی اکرم حضرت محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی سیرت کے مطابق گزارو اپنے آپکو نبی اکرم کی گزاری ہوہی زندگی کو مشعل راہ بنالو تو اس دنیا میں بھی اور آخروی زندگی میں بھی کامیاب ہو جاو گیے سیرت النی کانفرنس کا انعقاد ہال روڈ میرپور میں میں منعقد ہوا جسمیں معمان خصوصی پروفیسر پیر محمد توفیق تھے کانفرنس کا باقدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت حافظ قاری محمد عامر نے حاصل کی نعت رسول ﷺ محمد جہانگیر نے پڑھی سیرت النبی کانفرنس میں دور دراز سے معمانان گرامی تشریف فرما تھے پیر محمد توفیق نے مزید کہا کے اے لوگو نبی اکرم کو اللہ نے ہمارے لیے نبی آخرالزماں بنا کر دنیا میں بیھجا ہمیں نبی اکرم حضرت محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم کی آخری امت ہونے کا بھی شرف حاصل ہوا ہمیں اپنی زندگی میں وہ کام انجام دینے چاہیے جن کا اللہ اور اسکے حبیب نے حکم دیا ہے اور ایسے کاموں سے رک جانا چاہیے جن سے منع فرمایا گیا ہے سیرت النبی کانفرنس کے آخر میں ملک و قوم کے لیے خصوصی دعا کی گہی کانفرنس میں چوہدری محمد منشاء چیرمین ایم ڈی ایچ اے پیرمحمد توفیق کے برادر اصغر نے خصوصی شرکت کی کانفرنس کے آخر میں وسیع لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا پیر محمد توفیق نے کانفرنس کےتمام شرکاء سے مصحافہ کیا. . . .

جدید تر اس سے پرانی