70073محکمہ اطلاعات بھمبر
یکم اکتوبر 2024
سماہنی(پی آئی ڈی)
ایل او سی سماہنی سیکٹرمیں میں بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،سول سوسائٹی ودیگرنے بھارتی دہشت گرد وزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی الیکشن کے ڈرامہ کو یکسرمسترد کردیا گیا۔لاری اڈاسے شروع ہونے والا احتجاج سماہنی چوک تک جاری رہا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی الیکشن کا ڈرامہ مسترد کیا گیا۔
احتجاجی ریلی میں چیئرمین ٹاون کمیٹی راجہ ذوالقرنین خان تحصیلدار محمدعثمان، وکلا،صحافیوں تاجروں سول سوسائٹی و جملہ مکاتب فکر سےکثیرتعداد نے شرکت کی۔بینرزاٹھا کر احتجاج کیا۔
