سماہنی جموں و کشمیر
( تحصیل رپورٹر/ بدرالسلام جعفری )سماہنی آرمی پبلک سکول اینڈ کالج منانہ سماہنی میں صفائی ستھرائی کے متعلق ایک پروگرام منعقد کیا گیا .جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا تھا یہ پروگرام آرمی پبلک سکول منانہ کی پرنسیپل اقراء یعقوب صدیقی کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا ہے پروگرام کے مہمان خصوصی ریٹائرڈ میجر طارق محمود تھے انھوں نے بڑے اچھے انداز میں آرمی پبلک سکول منانہ کے طلبہ اور اساتذہ کو صفائی کے بارے میں ْآگاہی فراہم کی ہے اور بچوں کے ساتھ مل کر ایک سر گرمی کروائی جس میں انھوں نے کچرا دان میں چیزیں ڈلوائی اور اس کے علاوہ انھوں نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں آگاہی فراہم کی کہ(اطھور-شطرالایمان) " صفائی نصف ایمان ہے" کیوں کہ ہمارا دینِ اسلام بھی ہمیں صاف ستھرا رہنے کی ہدایت دیتا ہے اور صفائی کو نصف ایمان قرار دیتا ہے۔ صفائی اسلام کا بہترین عمل ہے۔ایک اچھے شہری ہونے کے ناطے یہ ہمارا قومی فرض ہے کہ ہم اپنے ماحول کو صاف ستھرا بنائیں ۔کیونکہ جس طرح اچھی خوراک صحت کو اچھا بناتی ہے اسی طرح اچھا ماحول بھی اچھی صحت کے لیے ضروری ہے
