میرپوراسلام گڑھ( بیورو رپورٹ) مین بازار اسلام گڑھ رات گیارہ بجے شارٹ سرکٹ سے دو شاپس جل کر خاکستر لاکھوں کا نقصان حکومت ازالہ کرے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب گیارہ اور بارہ بجے کے درمیان شارٹ سرکٹ سے مین بازار اسلام گڑھ گول چوک کے نزدیک منیاری گفٹ سنٹر اور اظہار بیکری کو آگ کے شعلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ اتنی بھڑکی کے اس پر قابو پانا مشکل ہو گیا سنکیڑوں افراد اکھیٹے ہونے کے باوجود دونوں شاپس جل کر خاکستر ہو گہی جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہو گیا ان خیالات کا اظہارمنیاری گفٹ سنٹر کے مالک محمد شفیق مواہ اوربیکری کے مالک اظہار نسیم لکورہ نیوسیٹی نے نہایت افسردہ حالت میں کیا انہوں نے کہا کے تمام جمع پونجی دوکانوں پر لگاہی ہوہی تھی جو چند لمحات میں جل کر خاک ہو گہی اگر یہاں فاہیر برگییڈ کی گاڑی ہوتی تو یہ نقصان نہ ہوتا یہاں فوری طور پرفاہیر برگیڈ کا عملہ تعینات کیا جاہے حافظ محمد اقبال چشتی اور عبدالرزاق نیازی و دیگر نے بھی فاہیر برگیڈ کے عملہ کی تعیناتی کے لیے حکومت سے اپہل کی اور انہوں نے کہا کے انجمن تاجراں کی اسلام گڑھ بازار کے حوالے سے کارکردگی صفر ہے اس سے پہلے بھی ایسے حادثات رونماء ہو چکے ہیں مگر انجمن تاجراں کے صدر سیمیت پوری تنظیم کے کانوں پر جوں نہیں رینگی جس کے نتیجے میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے آخر میں انہوں نے کہا کے حکومت انکی مالی امداد کرے تاکے انکے نقصان کا ازالہ ہو سکے. .
