سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)جموں و کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر سب ڈویژن سماہنی کے سب سے بڑے تجارتی مرکز چوکی سمیت بنڈی جنڈالہ چمبے ناں گالا پونا سمیت کھمباہ تونین کڈیالہ منانہ سرسالہ سے ملحقہ چھوٹے تجارتی مراکز کے تاجران و عوام کا مکمل شٹر ڈاون و لاک ڈاون کر کے بھرپور احتجاجی مظاہرہ جملہ تجارتی مراکز میں مکمل شٹر ڈاون ہر طرف ہو کا عالم بازار و سڑکیں ویران اہلیان سماہنی نے تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی و مرکزی ممبر ایکشن کمیٹی راجہ عابد اسلم سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفا نبھا کر تاریخ رقم کر دی

سماہنی۔بھمبر(بیورو رپورٹ)جموں و کشمیر عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی کال پر سب ڈویژن سماہنی کے سب سے بڑے تجارتی مرکز چوکی سمیت بنڈی جنڈالہ چمبے ناں گالا پونا سمیت کھمباہ تونین کڈیالہ منانہ سرسالہ سے ملحقہ چھوٹے تجارتی مراکز کے تاجران و عوام کا مکمل شٹر ڈاون و لاک ڈاون کر کے بھرپور احتجاجی مظاہرہ جملہ تجارتی مراکز میں مکمل شٹر ڈاون ہر طرف ہو کا عالم بازار و سڑکیں ویران اہلیان سماہنی نے تحصیل صدر انجمن تاجران سماہنی و مرکزی ممبر ایکشن کمیٹی راجہ عابد اسلم سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وفا نبھا کر تاریخ رقم کر دی احتجاج کے دوران حلقہ سماہنی بھر سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت و کارکنان سمیت بلدیاتی نمائندگان کی چوکی میں بھرپور شرکت کی اور اظہار یکجہتی کیا اس موقع پر تاجران و عوام کا راجہ عابد اسلم و دیگر تاجر عہدیداران کے ہمراہ صدارتی آرڈینینس کے خلاف شدید مظاہرے جاری اس موقع پر راجہ عابد اسلم نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اہلیان سماہنی نے بھرپور شٹر ڈاون و پہیہ جام لاک ڈاون کر کے باشعور و زندہ قوم ہونے کا ثبوت دیا ہے آج عوام اپنے حقوق کی خاطر جس جوش و جذبے سے نکلے ہیں انشاءاللہ جلد عوامی حقوق عوام کی عدالت میں خود بخود چل کر آئیں گئے عوام کے حقوق اور ان کی آواز کو زور و جبر سے نہیں دبایا جا سکتا انشاءاللہ فتح ریاستی عوام کی ہو گی انہوں نے کہا کہ میں اہلیان سماہنی کا دلی طور پر انتہائی مشکور و ممنون ہوں آپ کی جدوجہد اور کاوشوں کو سلام پیش کرتا ہوں اس موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامی آفیسران سماہنی ہمراہ نفری تعینات تھے۔۔۔۔

 

جدید تر اس سے پرانی