بی جے پی اقتدار میں آئی تو مسلمانوں کے خلاف کارروائی کرے گی: سمک بھٹاچاریہ

 

کولکتہ :بھارتی ریاست مغربی بنگال میںبی جے پی کے سربراہ سمک بھٹاچاریہ نے اپنے اسلام دشمن ایجنڈے کو تقویت دینے اور مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے اعلان کیاہے کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آنے کی صورت میں نام نہاد لوجہاد اورلینڈ جہادکے خلاف کارروائی کرے گی۔
سمک بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں مغربی بنگال کے آئندہ انتخابات کو شناخت، آبادی اور مذہب سے جوڑتے ہوئے ان کوتہذیبی جنگ قرار دیااوردعویٰ کیا کہ بی جے پی نام نہاد سازشوں کو روکنے کے لئے مسلمانوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔ تجزیہ کار ان کے بیان کو نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کے اندر مسلمانوں کو بدنام کرنے اور تفرقہ انگیز بیان بازی کے ذریعے ووٹروں کو اپنی طرف راغب کرنے کی حکمت عملی قراردے رہے ہیں۔بھٹاچاریہ نے زور دے کر کہا کہ بی جے پی لو جہاد اورلینڈ جہاڈکو ختم کردے گی، خواہ اسے فرقہ وارانہ سیاست کے الزامات کا سامنا کرنا پڑے ۔ سمک بھٹاچاریہ نے الزام لگایا کہ نام نہاد بنگلہ دیشی دراندازسمیت مسلمان خاص طور پر قبائلی اور دیہی علاقوں میں زمین پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شادیاں کر رہے ہیں- مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات کا مقصد مسلمانوں کے خلاف خوف اور شک پیدا کرنا ہے اورانہیں آبادیاتی اور ثقافتی خطرے کے طور پر پیش کرنا ہے۔

جدید تر اس سے پرانی